118
مصطفیٰ عامر قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ کا ٹرائل میں تاخیر پر برہمی، جلد فیصلہ مکمل کرنے کا حکم
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مبینہ تاخیری حربوں کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کو مقدمے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کی جانب سے مقدمے میں تاخیر سے متعلق…
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ٹرائل میں مبینہ تاخیری حربوں کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کو مقدمے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ٹرائل کورٹ کی جانب سے مقدمے میں تاخیر سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات میں ملزم ارمغان اور ان کے وکیل خرم عباس کا کردار شامل ہے۔
عدالت نے ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی عدالت کو ہدایت کی کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کا ٹرائل جلد مکمل کیا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو 23 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
دورانِ سماعت وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان مختلف بہانے بنا کر مقدمے کے ٹرائل میں تاخیر کر رہے ہیں۔
عدالت نے کیس کی کارروائی میں غیر ضروری تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو مقدمہ جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔








