98
اسلام آباد کے مشہور تفریحی مقام ٹریل 5 پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کلائمبنگ کے دوران ایک نوجوان گہری کھائی میں جا گرا۔
اسلام آباد میں ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران پیش آیا افسوسناک واقعہ، نوجوان گہری کھائی میں جا گرا۔ پولیس کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ ممنوعہ علاقے میں کلائمنگ کر رہا تھا جہاں کوئی باقاعدہ ٹریک موجود نہیں تھا۔ 35 سے 40 فٹ گہری کھائی میں گرنے کے بعد نوجوان کو کمر اور…
اسلام آباد میں ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران پیش آیا افسوسناک واقعہ، نوجوان گہری کھائی میں جا گرا۔
پولیس کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ ممنوعہ علاقے میں کلائمنگ کر رہا تھا جہاں کوئی باقاعدہ ٹریک موجود نہیں تھا۔ 35 سے 40 فٹ گہری کھائی میں گرنے کے بعد نوجوان کو کمر اور کندھے پر چوٹیں آئیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوری بعد ریسکیو کارروائی عمل میں لائی گئی اور نوجوان کو بروقت اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مارگلہ ہلز میں صرف مقررہ اور محفوظ ٹریکس پر ہی ہائیکنگ یا کلائمنگ کریں، کیونکہ ممنوعہ علاقوں میں نہ صرف خطرات زیادہ ہوتے ہیں بلکہ ریسکیو کے امکانات بھی محدود ہو جاتے ہیں۔