98
پاکستان ویمن ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گی: چیئرمین پی سی بی
پاکستان ویمن ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گی: چیئرمین پی سی بی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار، بھارت جانے کا سوال ہی نہیں بنتا: محسن نقوی لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے واضح اعلان کیا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم بھارت میں ہونے والے آئی…
پاکستان ویمن ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گی: چیئرمین پی سی بی
نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار، بھارت جانے کا سوال ہی نہیں بنتا: محسن نقوی
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے واضح اعلان کیا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلے ہی بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور معاہدے کے مطابق نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار ہیں۔
محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"ہم بھارت نہیں جائیں گے، معاہدہ پہلے ہی طے ہو چکا ہے۔ اگر ورلڈکپ کے میچز بھارت کے علاوہ کسی نیوٹرل وینیو پر رکھے گئے تو ہم ضرور شرکت کریں گے۔”
پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار کارکردگی
پاکستان ویمن ٹیم نے حالیہ کوالیفائر ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام میچز میں کامیابی حاصل کی اور بغیر کسی پیچیدگی کے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا:
"جب ٹیم ایک ہو کر کھیلے تو ایسے ہی نتائج آتے ہیں۔ یہ بچیاں انعام کی حق دار ہیں، اور ہم ضرور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔”
ویمن کرکٹ کے فروغ پر خصوصی توجہ
محسن نقوی نے بتایا کہ ویمن کرکٹ کے لیے کئی منصوبے زیر غور ہیں اور بہت جلد ان کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں چھوٹے چھوٹے فیصلے اور تبدیلیاں وقتاً فوقتاً کی جاتی رہیں تو کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے۔
مزید اہم نکات:
-
چیئرمین پی سی بی نے ویمن ٹیم کے ساتھ ساتھ انڈر 19، شاہین اور سینئر ٹیموں کی بہتری پر بھی زور دیا۔
-
عبوری کوچ عاقب جاوید کی تقرری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عارضی بندوبست ہے، آئندہ ہفتے مستقبل کے لائحہ عمل پر فیصلہ ہوگا۔
-
محمد رضوان کے اختیارات سے متعلق سوال پر انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔