18 مُحَرَّم / July 13
Img 5046

تفصیلات کے مطابق اسلامک جرنلسٹس فورم نے اتوار کے روز راولپنڈی پریس کلب کے سامنے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں چیئرمین آئی جے ایف ضیاء الرحمان ضیاء، جنرل سیکرٹری غلام العارفین راجہ، سوشل میڈیا ہیڈ وقار ترین، مولانا قاری عبدالصمد، مولانا اسامہ قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔ مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضیاء الرحمان ضیاء کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے پی ایس ایل میں کے ایف سی کے ساتھ سپانسر شپ کر کے انتہائی بے حسی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی برانڈز پر پابندی عائد کر کے فلسطینی مسلمانوں کے قاتلوں کی امداد کا سلسلہ بند کرے۔ جنرل سیکرٹری آئی جے ایف غلام العارفین راجہ کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی طرف سے مسئلہ فلسطین پر خاموشی ظلم ہے اسلامی ممالک کے حکمران نہایت بے حس ہو چکے ہیں جنہیں غزہ میں شہید ہونے والے مسلمان نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ او آئی سی کا اجلاس جلد از جلد طلب کرے اور مسئلہ فلسطین کا حل تلاش کرے۔ اسلامی ممالک کم از کم سفارتی سطح پر اور عالمی عدالتوں میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Tags