119
ایران جنگ کے بعد تیل سستا ہونے کا دعویٰ، ٹرمپ نے بڑی پیشگوئی کردی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فتح کے بعد تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ میں کامیابی کے بعد امریکا میں پیٹرول کی قیمت 3 ڈالر…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فتح کے بعد تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ میں کامیابی کے بعد امریکا میں پیٹرول کی قیمت 3 ڈالر فی گیلن تک آسکتی ہے، جبکہ بعد میں یہ 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہونے کا امکان ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی بہت تیزی سے واقع ہوگی۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 34 سینٹ یعنی 0.35 فیصد اضافے کے بعد 97.34 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر یعنی 1.26 فیصد اضافے سے 92.63 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ تیل کی قیمتوں میں مستقبل کی ممکنہ کمی سے متعلق ٹرمپ کا بیان ایک پیشگوئی اور دعوے کی نوعیت رکھتا ہے، جبکہ موجودہ مارکیٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔








