24 رَبيع الأوّل / September 06

ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی آریانا سبالینکا کو میچ کے دوران اسٹیڈیم میں چرس کی بو کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہیں کچھ دیر کے لیے کھیل روکنا پڑا۔

میچ کے دوران سبالینکا نے ایمپائر کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت تیز بو آرہی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شخص چرس پی رہا ہے۔

سبالینکا کی شکایت پر ایمپائر نے تماشائیوں کو ہدایت کی کہ سگریٹ نوشی کی صورت میں ٹینس کورٹ کے اطراف ایسا کرنے سے گریز کیا جائے۔

واقعے کے باعث میچ کے دوران مختصر وقفہ آیا، تاہم بعد ازاں کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا۔