119
امریکی سینیٹ میں اے آئی کے خلاف پابندی کا بل پیش، برنی سینڈرز کا بڑا مطالبہ
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر پابندی سے متعلق بل سینیٹ میں پیش کردیا۔ بل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر سپر انٹیلی جنس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی معاہدے کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ سینیٹر برنی…
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر پابندی سے متعلق بل سینیٹ میں پیش کردیا۔
بل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر سپر انٹیلی جنس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی معاہدے کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
سینیٹر برنی سینڈرز نے مؤقف اختیار کیا کہ بے قابو آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانی آزادی اور سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔
دوسری جانب رکنِ کانگریس گریگ کاسار نے اے آئی کی موجودہ صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس فوڈ ٹرک سے بھی کم ریگولیٹڈ ہے۔
بل کی منظوری کی صورت میں اے آئی کے استعمال اور مستقبل کی سپر انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے متعلق امریکی پالیسی میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔








