23 رَبيع الأوّل / September 05

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دھرنے اور احتجاجی جلسے جاری رہیں گے، جبکہ حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان آئندہ اجلاس 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی میں عنایت اللہ، فراست علی، ضیاء الدین، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی شامل ہوں گے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے حکومت کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور کتنے وقت میں معاملات طے کرتی ہے، یہ حکومت پر منحصر ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے اور احتجاجی جلسے عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ ملک بھر میں جاری رہے گا۔