21 رَبيع الأوّل / September 03

ترکیہ کے شہر استنبول کے قریب بحیرۂ مرمرا میں ترک پرچم بردار دو کمرشل جہازوں کے درمیان تصادم ہوا ہے، جس کے بعد ایک جہاز کے عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ترک حکام کے مطابق حادثے کے وقت متاثرہ جہاز پر عملے کے 10 ارکان موجود تھے، جن سے رابطہ بحال نہیں ہوسکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں دوسرے جہاز کو بظاہر کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس کے عملے کے حوالے سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

ترک حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیمیں لاپتہ عملے کی تلاش اور صورتحال کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔