118
کراچی میں سوشل میڈیا کیس، ریاست مخالف مہم کے ملزم کی ضمانت مسترد
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف مہم چلانے کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد زاہد منصوری کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کے نام…
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف مہم چلانے کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد زاہد منصوری کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔
مقدمے کی سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کے نام سے فیس بک پیج چلا رہا تھا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے ابتدائی شواہد حاصل کیے گئے ہیں، جبکہ موبائل فون کی فرانزک جانچ کا عمل جاری ہے۔
تفتیشی ادارے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے موبائل فون سے حاصل ہونے والے ڈیجیٹل شواہد کی مزید جانچ کی جارہی ہے تاکہ مقدمے سے متعلق حقائق سامنے لائے جاسکیں۔
این سی سی آئی اے نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اگر ملزم کو ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ مبینہ طور پر مقدمے کے شواہد کو متاثر کرسکتا ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محمد زاہد منصوری کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔








