10 جُمادى الأولى / November 13
Download (82)

جاتی امرا میں مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے قائدین کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم قائدین میں سیاسی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق نوازشریف اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان مل کر چلنے پر اصولی اتفاق ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک و قوم کے مفاد کیلئے مل کر چلا جائے گا، اس تناظر میں ن لیگ اور ایم کیوایم میں بنیادی نکات طے پاگئے۔

ن لیگ کی طرف سے نوازشریف اور ایم کیوایم کی طرف سے خالد مقبول صدیقی نے وفد کی قیادت کی۔

شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ایم کیوایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال شامل تھے۔

ترجمان ن لیگ کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین میں مشاورت کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات آج ہو گی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی۔