67
ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سرفہرست صدارتی امیدوار بن کر ابھرآئے
مریکا کی ریاست آئیوا میں ری پبلکن کاکس میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سرفہرست صدارتی امیدوار بن کر ابھرے ہیں۔ آئیوا کاکس میں ابھی یہ بات بھی سامنے نہیں آئی کہ دوسرے نمبر پر ری پبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار کون منتخب کیا گیا ہے۔ آئیوا کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 23…
مریکا کی ریاست آئیوا میں ری پبلکن کاکس میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر سرفہرست صدارتی امیدوار بن کر ابھرے ہیں۔
آئیوا کاکس میں ابھی یہ بات بھی سامنے نہیں آئی کہ دوسرے نمبر پر ری پبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار کون منتخب کیا گیا ہے۔
آئیوا کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 23 ڈگری رہا مگر سخت سردی کے باوجود آئیوا کاکس میں ری پبلکن پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے نومبر کے صدارتی الیکشن میں اپنا امیدوار چننے کے لیے بحث و مباحثے میں حصہ لیا اور ووٹ ڈالے۔
سن دوہزار بیس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیوا کاکس میں 97 فیصد ووٹ لے کر تمام امیدواروں پر غیرمعمولی سبقت لے لی تھی۔
اس بار بھی ٹرمپ ہی سرفہرست امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں تاہم انہیں حاصل ووٹ ابھی سامنے نہیں آئے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ ری پبلکن پارٹی میں رنر اپ کون ہوگا۔ فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سانٹیس جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے، بزنس مین وویک رام سوامی یا اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق سفیر نکی ہیلی دوسرے نمبر پر آئیں گی۔
ڈی سانٹیس دوسرے نمبر پر آئے تو ان کا بحیثیت صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ہونے کا مستقبل دھندلانے کا خدشہ ہے۔
پارٹی امور سے متعلق آئیوا ڈیموکریٹس کی کاکس بھی جاری ہے تاہم اس کے لیے آن لائن ووٹنگ کی جارہی ہے۔