11 جُمادى الأولى / November 14

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں جاری فوجی آپریشن خاتمے کے قریب ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی قیادت فلسطینی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی رہتے ہیں اس لیے مستقبل میں فلسطینی ہی اس پر حکومت کریں گے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ میں اہداف حاصل نہ کرنے پر  گزشتہ روز وزیر دفاع ایک اجلاس میں اپنے وزیراعظم نیتن یاہو پر شدید برہم ہوگئے تھے۔

اجلاس میں وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے نیتن یاہو کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جبکہ دونوں رہنماوٌں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔