2 ذوالقعدة / April 30
1314914 2709868 Sudan Clashes Updates

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے میں حریف قبائل کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں  54  افراد ہلاک اور 64  زخمی ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق امن مشن کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امن مشن کے اہلکار ابیی کے علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے دوران فائرنگ کی زد میں آئے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق  حملےکے وقت پاکستانی امن دستے کا قافلہ 2 مریضوں کو اسپتال لے جا رہا تھا، پاکستانی امن دستوں نے  مؤثر جواب دیا اورعسکریت پسندوں کو پسپا کر دیا۔

سوڈان سے انخلاء، بھتیجی کی چچا سے جدہ میں ملاقات ، جزباتی مناظر

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں امن دستے میں سپاہی محمد طارق نے جام شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ ابیی 2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد سے متنازع سرحدی علاقہ ہے۔