2 ذوالقعدة / April 30
2078309 Sheikhrasheed 1570903240

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی انتخابی مہم کے لیے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ صادق آباد میں پولیس کی مدعیت میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا۔

جسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد شیخرشیدکو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

پولیس نے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم نصب کرنے والے دو افراد وحید گل اور کامران کو گرفتار کرکے رکشہ اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔ مقدمے کے مدعی کے مطابق ایک رکشہ جس پر قلم دوات کا نشان لگا تھا ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے۔