98
ڈیجیٹل میڈیا الائنس اسلام آباد کی اسلام آباد میں میٹنگ
میٹنگ کے اہم نکات: فیلڈ میں درپیش مسائل اور ان کا حل: میٹنگ میں فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا افراد نے اپنے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ ان مسائل میں فنی مشکلات، اخلاقی دباؤ اور کام کے ماحول میں پیش آنے والی رکاوٹیں…
میٹنگ کے اہم نکات:
-
فیلڈ میں درپیش مسائل اور ان کا حل: میٹنگ میں فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا افراد نے اپنے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ ان مسائل میں فنی مشکلات، اخلاقی دباؤ اور کام کے ماحول میں پیش آنے والی رکاوٹیں شامل تھیں۔
-
پیکا ایکٹ کے خطرات سے بچاؤ: میٹنگ میں یہ بھی گفتگو کی گئی کہ پاکستان کے نیا پیکا ایکٹ میڈیا اور صحافیوں کے لیے کیسے خطرات پیدا کر سکتا ہے اور اس سے بچنے کے لیے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔
-
فیک نیوز اور نامناسب تھمبنیل سے گریز: فیک نیوز کے پھیلاؤ اور نامناسب تھمبنیلز کے استعمال پر گفتگو کی گئی۔ تمام ارکان پر زور دیا گیا کہ وہ ایسی مواد سے گریز کریں جو عوام کو گمراہ یا بدنام کرے۔
-
نئے آنے والے لڑکوں کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد: میڈیا کے نئے آنے والے ارکان کے لیے ٹریننگ سیشنز منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، تاکہ وہ جدید میڈیا ٹولز اور اخلاقی حدود سے آگاہ ہوں۔
-
ٹیلنٹڈ لڑکوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا: ٹیلنٹڈ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی بات کی گئی تاکہ وہ اپنے صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے پیش کر سکیں اور میڈیا میں اپنی جگہ بنا سکیں۔
-
سیاسی وابستگی سے بالائے طاق ہو کر رپورٹنگ کرنا: تمام ارکان کو یہ ہدایت کی گئی کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالائے طاق ہو کر محض سچائی کی بنیاد پر رپورٹنگ کریں، تاکہ میڈیا کا معیار برقرار رہے اور عوام کو درست معلومات فراہم ہو سکیں۔
-
سوالات میں محتاط الفاظ کا استعمال: میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سوالات میں ایسے الفاظ کا انتخاب کیا جائے جو مہمانوں کو ناگوار نہ گزریں اور تمام گفتگو اخلاقی حدود میں رہ کر کی جائے۔
خصوصی شرکت:
میٹنگ میں خصوصی طور پر رہنما مسلم لیگ ن اور طلباء رہنما عبید عباسی صاحب نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر بات کی کہ صحافت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت اور میڈیا کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔