1 ذوالقعدة / April 29
1319305 9973935 Sh Updates

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مشکلات اور جبر کے باوجود انتخابات مکمل ہوگئے، یہ آر اوز کا الیکشن تھا، جس میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بلا چھیننے کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو مینڈیٹ دیا، ملک کے لیے ضروری ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز اور زرداری کے دو خاندانوں نے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا ہے، تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے، شانگلہ میں میری سیٹ آر اوز کے ذریعے لی گئی