100
ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز سے نواز دیا گیا
معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے روحِ رواں ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایک اور اعزاز سے نوازا دیا گیا۔ امریکن یورولوجیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹرادیب رضوی کو ان کی طبی میدان میں خدمات کے باعث ہیومنیٹیرین ریکگنیشن ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر…
معروف معالج اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ (ایس آئی یو ٹی) کے روحِ رواں ڈاکٹر ادیب رضوی کو ایک اور اعزاز سے نوازا دیا گیا۔
امریکن یورولوجیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹرادیب رضوی کو ان کی طبی میدان میں خدمات کے باعث ہیومنیٹیرین ریکگنیشن ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔
ڈاکٹر ادیب رضوی کو یہ ایوارڈ ان کی انسانی خدمات کے نتیجے میں ملا ہے، انہوں نے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ کیئر ادارہ قائم کیا اور گردوں کے امراض میں مبتلا لوگوں کے مفت علاج کا بیڑا اٹھایا ہے۔
ڈاکٹر ادیب رضوی کو اس سے قبل بھی کئی ملکی اور بین االاقوامی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔








