12 جُمادى الأولى / November 15
26125245abafa64

بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے ویزے جاری کر دیئے گئے، ویزے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے جاری کیے ہیں۔

راولپنڈی (نور میڈیا)کے مطابق، بھارتی ٹینس ٹیم 28 فروری کو نئی دلی سے اسلام آباد پہنچے گی، بھارتی ٹینس ٹیم میں 7 کھلاڑی اور 5 آفیشل شامل ہوں گے۔

ڈیوس کپ کی کوریج کے لیے چند بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کئے گئے ہیں، ڈیوس کپ گروپ ون کے مقابلے 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

بھارتی اسکواڈ:

پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم میں یہ کھلاڑی یہ شامل ہیں:

روہت راجپال (کپتان)، رام کمار رامناتھن، این سری رام بالاجی، یوکی بھمبری، ساکیتھ مائنینی، نکی کالیندا پونچا،جبکہ ریزرو پلئیرز میں ڈگ وجے پرتاپ سنگھ شامل ہیں اور کوچ ذیشان علی ہوں گے۔

پاکستان ٹیم:

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے اسلام آباد میں ٹیم کا اعلان کیا، ٹیم میں اعصام الحق، عقیل خان ، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ شامل ہیں۔