24 ذوالحجة / June 20

اسکواش پلیئر سحرش علی کی یو ایس ورجینیا گولڈ سرکٹ میں کامیابی، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

پاکستان کی معروف اسکواش کھلاڑی سحرش علی نے یو ایس ورجینیا گولڈ سرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ فائنل میں انہوں نے اپنی بہن ماہنور علی کو سخت مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی۔

مقابلے کا اسکور 12-10، 11-13، 11-8، 8-11 اور 8-11 رہا، جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست جوڑ دیکھنے کو ملا۔

یاد رہے کہ سحرش علی نے یہ اعزاز مسلسل تیسری مرتبہ اپنے نام کیا ہے جبکہ ان کے کیریئر کا یہ مجموعی طور پر 18 واں گولڈ میڈل ہے۔