5 صَفَر / July 30

جنوبی افریقا کے بیٹر ہینرک کلاسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی کنڈیشنز میں کھیلنا ایک مشکل کام ہے، اور پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ فی الحال ٹرائی سیریز پر مرکوز ہے اور گزشتہ میچ میں نئے پلیئرز کو موقع دیا گیا تھا جنہوں نے اچھا پرفارم کیا۔

کلاسین نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل کر ہمیں پاکستان کی طاقت کا بہتر اندازہ ہوا، اور اب ہمارے کھلاڑی کل رات یہاں پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلا میچ ہمارے لیے اہم ہے اور پاکستان کے ساتھ حالیہ میچز میں ہم نے کئی باتیں سیکھیں ہیں۔

جنوبی افریقی بیٹر نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران ان کی ٹیم نے محسوس کیا کہ یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں اور آج کا ٹریننگ سیشن ان کی تیاری کا حصہ ہے۔ ان کا پلان یہ ہے کہ وہ وکٹ پر زیادہ وقت گزاریں اور اپنی حکمت عملی کو درست کریں۔

ہینرک کلاسین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر اپنی حکمت عملی ترتیب دیں گے تاکہ میچ کے لیے بہترین پلان تیار کیا جا سکے۔

Tags