98
سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری
لاہور: سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے گفتگو میں بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، راچن رویندرا کی جگہ…
لاہور: سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے گفتگو میں بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، راچن رویندرا کی جگہ ڈیون کونوے کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا ہی انتخاب کرتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی شامل ہیں جو کھیلنے کے لیے پُرجوش ہیں۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 331 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 252 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔