98
ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا
لاہور: پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے، جہاں پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدِمقابل ہوں گے۔ سیریز کی شروعات سے قبل تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے لاہور میں بھرپور پریکٹس کی،…
لاہور: پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے، جہاں پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدِمقابل ہوں گے۔
سیریز کی شروعات سے قبل تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے لاہور میں بھرپور پریکٹس کی، جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ یادگاری تصویر بنوائی۔
مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے یہ سیریز ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔ پہلی بار لاہور آنے کا موقع ملا، قذافی اسٹیڈیم کا ماحول بے حد شاندار ہے۔