محمد رضوان نے کینیڈا کے خلاف 52 گیندوں پر ففٹی بناکراس فارمیٹ میں سست ترین ففٹی کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر کے پاس تھا۔ انہوں نے جاری ایڈیشن میں ہالینڈ کے خلاف 50 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔ البتہ رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور اوپنر سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے کا بھارتی کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ان کی تعداد صرف 71 اننگز میں 30 ففٹی پلس تک پہنچ گئی۔ روہت شرما نے 118 اننگز میں 30 ففٹی پلس اسکور کیے۔