67
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کینیڈا کیخلاف میچ میں افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیویارک میں اپنے گروپ کا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کے حتمی 11 کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹیم منیجمنٹ نے تاحال اطلاعات کے مطابق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی…
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیویارک میں اپنے گروپ کا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم کے حتمی 11 کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹیم منیجمنٹ نے تاحال اطلاعات کے مطابق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر اور دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد ٹیم سے باہر ہوسکتے ہیں۔
33 سال کے افتخار احمد نے 66 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی 55 اننگز میں 14 بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 24.34 کی اوسط سے کھیلتے ہوئے 998 رنز بنا رکھے ہیں۔
افتخار احمد ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکا کے خلاف 18 اور نیویارک میں بھارت کے خلاف صرف 5 رنز اسکور کرسکے تھے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کینیڈا کے خلاف ان کی جگہ کپتان بابر اعظم صائم ایوب کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے فیصلہ انتظامیہ گراؤنڈ پہنچ کر کرے گی۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں امریکا اور دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا تھا۔