98
سید نور کی پہلی بیوی کو دوسری شادی کی خبر اخبار سے ہوئی: انکشاف
ممتاز فلم ساز سید نور نے حال ہی میں 24 پلس کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی، صحافی رخسانہ نور کو اداکارہ صائمہ سے ان کی دوسری شادی کی خبر اخبار کے ذریعے ہوئی تھی، اور…
ممتاز فلم ساز سید نور نے حال ہی میں 24 پلس کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی، صحافی رخسانہ نور کو اداکارہ صائمہ سے ان کی دوسری شادی کی خبر اخبار کے ذریعے ہوئی تھی، اور یہ بات انہوں نے خفیہ رکھی تھی۔
سید نور نے بتایا کہ ان کی پہلی محبت ٹیوشن ٹیچر سے ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ وقت سے پہلے پڑھنے جایا کرتے تھے اور دیر تک وہاں بیٹھتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیچر سے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا، جس پر ٹیچر نے انہیں فلمیں کم دیکھنے اور پڑھائی پر توجہ دینے کی نصیحت کی تھی۔
فلم ساز کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی بیوی رخسانہ صحافی تھیں اور ان کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ انٹرویو لینے آئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے دوران وہ ایک کامیاب لکھاری بن چکے تھے، اور انٹرویو کے بعد ان کے درمیان بات چیت اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس کا انجام شادی پر ہوا۔
سید نور نے یہ بھی کہا کہ پہلی بیوی کی وجہ سے وہ انڈسٹری میں سکون سے کام کرسکے اور اپنی ذاتی زندگی میں استحکام محسوس کیا۔