67
’مدیحہ کا جواب سن کر گھبرا گیا‘، اداکارہ نے شوہر کو پہلے میسج پر کیا جواب دیا؟
پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہیں کہ ان کے شوہر ان کے دوست ہیں یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ چند روز قبل مدیحہ رضوی کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آئی تھیں جب کہ اداکارہ کی جانب سے بھی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر…
پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہیں کہ ان کے شوہر ان کے دوست ہیں یہ سب جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔
چند روز قبل مدیحہ رضوی کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آئی تھیں جب کہ اداکارہ کی جانب سے بھی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جو نکاح کی تھی۔
اب حال ہی میں اداکارہ نے اپنے خاوند جنید علی کے ساتھ ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر سمیت شادی کی تفصیلات شیئر کیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ‘جنید کا تعلق آئی ٹی کے شعبے سے ہے اور وہ میرے فرسٹ کزن ہیں، ماموں کے بیٹے ہیں اور تین سال چھوٹے ہیں، لوگوں نے کہا کہ ماموں کا بیٹا ہے تو پہلے کیوں نہیں کی جس پر میں کہتی ہوں کہ چھوٹا تھا تو کبھی نہیں سوچا، میں اس کے ساتھ بچے کی طرح کا رویہ رکھتی تھی’۔
مدیحہ کے شوہر جنید علی نے بتایا کہ ‘جب مدیحہ کی طلاق ہوئی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کیا تو لوگوں نے بہت سی منفی باتیں کرنا شروع کیں، مجھے معلوم تھا کہ مدیحہ کی دو بیٹیاں ہیں، میرے ذہن میں یہ خیال آیا تو میں نے سوچا کہ سامنے سے بات کروں لیکن ہمت نہیں ہوئی تو میں نے مدیحہ کو میسج کیا’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘جواب میں مدیحہ نے کہا تم ہمیشہ سے دوستی سے کچھ زیادہ چاہتے تھے نا؟، ان کا یہ جواب سن کر میں گھبرا گیا کہ اب کیا جواب دوں، انہیں خوف تھا کہ چونکہ میں شادی شدہ نہیں ہوں اس لیے یہ معاملات نہیں سمجھتا اور کچھ عرصے میں ہی بھاگ جاؤں گا’۔
بچیوں کو منانا زیادہ ضروری تھا، ان سے میری اچھی دوستی ہے: جنید علی
جنید نے کہا کہ ‘اسے منانے سے پہلے بچیوں کو منانا زیادہ ضروری تھا، ان سے میری اچھی دوستی ہے’۔
مدیحہ رضوی نے کہا کہ ‘بچیوں کی رضامندی تھی اسی لیے میں نے یہ قدم اٹھایا ورنہ میں یہ فیصلہ کبھی نہ کرسکتی تھی’۔
واضح رہے کہ مدیحہ رضوی کی پہلی شادی 2014 میں اداکار حسن نعمان سے ہوئی تھی، ان کی پہلی شادی 8 سال ہی چل سکی اور جوڑے کی دو بیٹیاں بھی ہیں جب کہ نومبر 2022 میں مدیحہ رضوی نے اپنی پہلی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔