1 ذوالقعدة / April 29

کراچی کی بہتری کے لیے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کردیا

 

کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے سندھ حکومت نے ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کے ترجمان کے مطابق، میئر کراچی کو ٹاسک فورس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس فورس کا حصہ ہوں گے۔

ٹاسک فورس کی ذمہ داریوں میں اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی ستھرائی اور شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں کی نگرانی شامل ہوگی۔ علاوہ ازیں، تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج کے مسائل کے حل پر بھی کام کیا جائے گا۔

شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کی بہتری کے منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، عبداللہ ہارون روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے تمام اداروں کو ٹاسک فورس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔