98
"وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا سخت پیغام: کام نہ کرنے والے ملازمین استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں”
"وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا سنجدی کان حادثہ میں ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم" وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کوئلہ کان حادثہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر کی معطلی اور تحقیقات سی ایم آئی ٹی کو منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ…
"وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا سنجدی کان حادثہ میں ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم”
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کوئلہ کان حادثہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر کی معطلی اور تحقیقات سی ایم آئی ٹی کو منتقل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کا مسئلہ جواز نہیں بن سکتا، اور جو ملازمین اپنے فرائض ادا نہیں کر رہے، انہیں استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جانا چاہیے۔
کوئٹہ میں ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد تمام لاشیں نکال لی گئیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے حادثات کی ذمے داری کا تعین کرتے ہوئے ذمے داروں کو سزا دینے کا وعدہ کیا اور جاں بحق مزدوروں کے خاندانوں کو معاوضے کی جلد ادائیگی کی ہدایت کی۔
9 جنوری کو سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 12 کان کن جان کی بازی ہار گئے تھے۔