98
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 ارکان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے پانچ اراکین نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے قبل، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے…
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 ارکان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے پانچ اراکین نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں ملاقات کی ہے۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے قبل، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی بانی پی ٹی آئی سے الگ ملاقات کی تھی۔
ملاقات کرنے والوں میں علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور علامہ راجہ ناصر عباس شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو ہی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق، ایاز صادق کے پیغام کے بعد حکومت نے ملاقات کا انتظام کیا، اور اب حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے مذاکرات کا اگلا دور کل یا منگل کے روز متوقع ہے۔
یہ ملاقاتیں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کے سلسلے کی اہم کڑی ہیں، جو ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔