98
اپوزیشن مذاکراتی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تیسرے فریق کی مداخلت کے بغیر ملاقات کی خواہاں
اپوزیشن کا بانی پی ٹی آئی سے آزادانہ ملاقات کا مطالبہ اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آزادانہ اور غیر مشروط ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کسی دباؤ یا تیسرے فریق کی مداخلت…
اپوزیشن کا بانی پی ٹی آئی سے آزادانہ ملاقات کا مطالبہ
اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے آزادانہ اور غیر مشروط ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔
اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کسی دباؤ یا تیسرے فریق کی مداخلت کے بغیر ملاقات چاہتے ہیں تاکہ معاملات پر کھل کر بات ہو سکے۔ ان کا موقف ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے موجودہ ماحول میں گفتگو کے دوران کیمرے اور ریکارڈنگ ڈیوائسز کی موجودگی کا خدشہ رہتا ہے، جس کی وجہ سے کھل کر بات کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن ٹیم اڈیالہ جیل میں کسی بھی سرکاری اہلکار کی غیر موجودگی میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک ملاقات کی اجازت چاہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرے مذاکراتی دور میں بھی اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے کھل کر بات کرنے کا ماحول فراہم کیا جائے۔
مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا، "ہر ملاقات میں ہمیں صرف 25 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے، جو محدود نشستوں کے لیے ہوتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ملاقات کسی کنٹرولڈ ماحول میں نہ ہو تاکہ تمام امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دونوں ملاقاتوں میں انہیں کھل کر بات کرنے کا موقع نہیں مل سکا، اس لیے اب ایسی ملاقات کا اہتمام ضروری ہے جس میں بانی پی ٹی آئی اپنی رائے کا مکمل اظہار کر سکیں۔