98
تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد حکومت کے سامنے دو مطالبات پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد دو اہم مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مطالبات میں ایک جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ شامل ہے، جو 9 مئی اور 26 نومبر کے…
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد دو اہم مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مطالبات میں ایک جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ شامل ہے، جو 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کرے گا، جبکہ دوسرا مطالبہ جیلوں میں قید پی ٹی آئی کے کارکنوں کی رہائی کا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے یہ مطالبات تحریری طور پر حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے جائیں گے۔ پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ان مطالبات پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے، اور اب یہ تحریری مطالبات حکومت تک پہنچائے جائیں گے۔
مذاکرات کی مزید پیشرفت کے لیے تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان 2 جنوری کو ملاقات متوقع ہے۔