98
شیر افضل مروت کے خلاف درج کیسز کی تعداد منظر عام پر آ گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف درج کیسز کی رپورٹ جمع کرادی گئی اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئیں۔ ہائی کورٹ میں پی ٹی…
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف درج کیسز کی رپورٹ جمع کرادی گئی
اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئیں۔
ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف درج کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ شیر افضل مروت کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
اس موقع پر شیر افضل مروت نے عدالت میں کہا کہ "آپ کے گزشتہ حکم کے باوجود پولیس مجھے گرفتار کرنے کے لیے عدالت تک پہنچی ہے۔”
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیر افضل مروت کے خلاف کیسز کی تفصیلات، آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ تمام ایف آئی آرز اس رپورٹ میں فراہم کر دی گئی ہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ڈی ایس پی لیگل سے سوال کیا کہ رپورٹ میں کتنی ایف آئی آرز سیل ہیں؟ جس پر ڈی ایس پی صاحب کو ہدایت کی گئی کہ وہ سیل ایف آئی آر کی نقل لے کر آئیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس موقع پر کہا کہ "مروت صاحب، جس پارٹی سے آپ تعلق رکھتے ہیں، جب وہ حکومت میں تھے، وہ بھی یہ دھندے کر رہے تھے، ظلم اس وقت بھی ہو رہا تھا اور آج بھی ہو رہا ہے۔”
شیر افضل مروت نے عدالت میں بیان دیا کہ "پنجاب پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی۔”
بعدازاں عدالت نے آئی جی پنجاب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل کو سیل کی گئی ایف آئی آرز کی نقول جمع کرانے کی ہدایت کی۔ شیر افضل مروت اپنے وکیل ریاست آزاد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔