98
اگر لاشیں گری تھیں توچھوڑ کر کیوں بھاگے؟ طلال چوہدری
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر لاشیں گری تھیں توچھوڑ کر کیوں بھاگے؟ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلی بار نہیں بھاگے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کارکنوں کو…
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر لاشیں گری تھیں توچھوڑ کر کیوں بھاگے؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے پہلی بار نہیں بھاگے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر بھاگ گئے، بھاگنے والے بزدل لاشوں اور گولیوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ لاشیں صرف رینجرز اور پولیس کی گری ہیں، پی ٹی آئی کے شر پسندوں کے پاس آنسو گیس کے شیل تھے، کہتے تھے سینے پر گولی کھائیں گے اور بھاگ گئے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ریاست کو کمزور سمجھنے والوں کو سبق مل گیا ہو گا، سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں لے کر وفاق پر چڑھائی کرنے آجاتے ہیں لیکن کرم کوئی نہیں جاتا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ اسی وقت ہنگامہ کرتے ہیں جب غیر ملکی دوست مہمان آئے ہوتے ہیں، یہ 9 مئی ٹو تھا، یہ بغاوت کی کوشش تھی۔