2 ذوالقعدة / April 30

وفاقی دارالحکمت اسلام آباد میں پی ٹی آئ کے احتجاج کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آ گئی۔

پولی کلینک اسپتال کے حکام کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمی لائے گئے۔

حکام کے مطابق پولی کلینک لائے گئے تمام افراد کو گولیاں لگی ہیں۔

زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے اسلام آباد میں گزشتہ رات احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔