98
اسلام آباد میں فوجی دستے تعینات ہو گئے ہیں۔
آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔
انتشاریوں اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رات گئے شر پسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد وزارتِ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد میں فوج طلب کر لی ہے اور شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں 5 رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ زیرو پوائنٹ پل پر پہنچ گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی قافلہ زیرو پوائنٹ پل پر پہنچ گیا۔
پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کی ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔