100
پولیس بانئ پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی
تھانہ نیو ٹاؤن پولیس بانئ پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ پولیس بانئ پی ٹی آئی سے 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی تفتیش کرے گی۔ اس کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔ عدالت…
تھانہ نیو ٹاؤن پولیس بانئ پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
پولیس بانئ پی ٹی آئی سے 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی تفتیش کرے گی۔
اس کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔
عدالت نے بانئ پی ٹی آئی سے 5 روز تک جیل میں تفتیش کی ہدایت کی ہے۔
بانئ پی ٹی آئی کو 26 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بانئ پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے 28 ستمبر کو کارکنوں کو احتجاج پر اکسایا۔








