1 ذوالقعدة / April 29

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو جو باہر نہ نکلا وہ پارٹی سے باہر ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں چاہے کوئی کتنا بھی پرانا ہو، باہر نہ نکلا تو اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور حلقے جس کسی کو آگے کریں گے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کمیٹی ان سے تین مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تین مطالبات 26 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور آئین کی بحالی کے علاوہ مینڈیٹ کی واپسی اور تمام بےگناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی پر بات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ مؤخر ہوگا نہ معطل ہوگا۔