1 ذوالقعدة / April 29

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ میں کمی کے باوجود اینٹی اسموگ مہم جاری رہے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکول کھلنے کے باوجود احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھا جائے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 15 بھٹے گرا دیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملتان 9، رحیم یار خان 5 اور جھنگ میں ایک بھٹہ گرا دیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور شیخو پورہ میں 3 صنعتی یونٹس کو سیل کر کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر لاہور 12 اور پنجاب کے دیگر شہروں میں 10 یونٹ سیل کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بابو صابو، سگیاں اور دیگر داخلی راستوں پر ہیوی ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہے۔