11 جُمادى الأولى / November 14

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے فی لیٹر بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

پٹرول پمپس پر 0.5 فیصد اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ختم، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز بھی تیار کرلی گئی ہے، حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے پر جاپہنچی ہے۔