12 جُمادى الأولى / November 15

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت وصولی کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے رشوت وصولی کے کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز بکھر نے کی۔

دورانِ سماعت فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو گئے۔

عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے فواد چوہدری کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔