98
بلے کا نشان واپس لینے کے گہرے سیاسی اثرات ہونگے، تجزیہ کار
کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق کے سوال پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں کیس ہار گئی. عدالتی فیصلے کے اثرات کیا ہوں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کے بہت گہرے سیاسی اثرات ہوں گے،…
کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق کے سوال پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں کیس ہار گئی.
عدالتی فیصلے کے اثرات کیا ہوں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے کے بہت گہرے سیاسی اثرات ہوں گے، عدالتی فیصلے کے بعد آٹھ فروری کے الیکشن کی کوئی ساکھ نہیں رہ گئی .
عمر چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ ملنے کے بعد لگتا ہے وقت سے پہلے الیکشن کا فیصلہ آگیا ہے، پنجاب میں مقابلہ ہی تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان تھا،پی ٹی آئی کے امیدواروں کو اب آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنا ہوں گے.
پی ٹی آئی اس پوزیشن میں ہے تو اس کا اپنا کردار بھی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دو مرتبہ صحیح الیکشن کروانے کا وقت دیا مگر انہوں نے نہیں کروائے۔








