67
وزیراعظم کے قوم کو عید پر دو تحفے
وزیراعظم کے قوم کو عید پر دو تحفے، پٹرول 10.20 روپے اور صنعتوں کیلئے بجلی 10 روپے سستی کردی وزیر اعظم نے پٹرول 10.20روپے اور صنعتوں کیلئے بجلی 10روپے سستی کردی، وزیراعظم شہباز شریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق…
وزیراعظم کے قوم کو عید پر دو تحفے، پٹرول 10.20 روپے اور صنعتوں کیلئے بجلی 10 روپے سستی کردی
وزیر اعظم نے پٹرول 10.20روپے اور صنعتوں کیلئے بجلی 10روپے سستی کردی، وزیراعظم شہباز شریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کیلئے تاریخی قدم اٹھایا ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی صنعت کی بہتری کیلئے بجلی کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے کی کمی گئی ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت 34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی۔
وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے دیا گیا، اس پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی، روزگار میں تیز ترین اضافہ ہوگا، صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
دریں اثنا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان ہر ماہ کی 15 اور مہینے کی آخری تاریخ کو ہوتا ہے لیکن اس بار ایک روز قبل ہی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ وزیراعظم آفس نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزیراعظم آفس نے بتایا کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔