11 جُمادى الأولى / November 14

راولپنڈی (رپورٹ نور میڈیا)

نور میڈیا ٹیم کے عبداللہ خان اور فیضان بن اقبال نے پاک پریس ٹوڈے کے نام سے ایک نئے میڈیا چینل کا آغاز کیا جس کے سٹوڈیو کا افتتاح انہوں نے اپنے استاد محترم اور نور میڈیا کے سی ای او خرم ابنِ شبیر صاحب سے کروایا۔ اس موقعے پر عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ میرے میڈیا فیلڈ کے استاد خرم ابن شبیر صاحب کا بہت شکریہ کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا -ان سے بہت کچھ سیکھا اور بالاخر اپنا ایک سٹوڈیو بنایا اور اگے بھی ان سے بہت کچھ سیکھیں گے-

اس موقعے پر نور میڈیا کے سی ای او خرم ابنِ شبیر کا کہنا تھا کہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب آپ کے سیکھائے ہوئے یہ تسلیم کریں کہ آپ ان کے استاد ہیں۔ اور آپ کو اتنی عزت دیں کہ جب وہ اپنے کام کا آغاز کریں تو آپ کو مہمان خصوصی بلائیں اور آپ کے ہاتھ سے ہی اپنے آفس کا آغاز کریں۔ میری دعا ہے اللہ تعالی عبداللہ اور فیضان کو ان کی محنت سے زیادہ کامیابیاں عطافرمائے۔ یہ دونوں بہت محنتی ہیں اللہ تعالیٰ ان کی محنت قبول فرمائے آمین