12 جُمادى الأولى / November 15

وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس لے لیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بالخصوص سوشل میڈیا پر حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لیا گیا ہے، ایسے تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023ء کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ معلومات ظاہر کرنے یا پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوں گے، بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اس جرم کی سزا دو سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔