78
آئی ایم ایف مشن کا اپنی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن نے اپنی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض پروگرام پر مذاکرات سے پہلے وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام اہم اہداف مکمل ہونے پر تفصیل آئی ایم ایف…
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن نے اپنی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے قرض پروگرام پر مذاکرات سے پہلے وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام اہم اہداف مکمل ہونے پر تفصیل آئی ایم ایف وفد کو دی جائےگی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ بجٹ اسٹریٹیجی پیپر آئی ایم ایف وفدکے آنے سے پہلےکابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قرض ادائیگی، دفاعی بجٹ اور ٹیکس وصولیوں کاہدف طےکیا جائےگا، ترقیاتی اور جاری بجٹ کاہدف بھی طےکیا جائےگا جب کہ وزارت خزانہ نے بجٹ بنانے کا کام شروع کردیا۔