11 جُمادى الأولى / November 14

اسلام آباد میں دوران چیکنگ فیملی سے نکاح نامہ طلب کرنے پر 2 پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔

 ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ عوامی شکایات کے عدم ازالے اور ناقص تفتیش پر 5 پولیس افسران محکمے سے برخاست کیے گئے ہیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ پولیس افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی دوران چیکنگ نہ منہ سونگھا جائے اور نہ نکاح نامہ طلب کیا جائے۔