98
غیر شرعی نکاح کیس کےخلاف درخواست: بشریٰ بی بی کے سابق شوہر سے جواب طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر ان کے سابق شوہر خاور مانیکا سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر ان کے سابق شوہر خاور مانیکا سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے غیر شرعی نکاح کیس کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں الزام کیا ہے؟ جس پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے آگاہ کیا کہ الزام ہے کہ فراڈ سے شادی کی گئی، کیس میں زنا کی سیکشن بھی لگائی گئی ہے۔
وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق زنا کے لیے دو عینی شاہدین کا پیش ہو کر گواہی دینا ضروری ہے، اگر گواہ نہیں ہیں تو یہ درخواست وہیں ختم ہو جاتی ہے، اگر شکایت کنندہ کا طلاق اور پھر نکاح کا اعتراض مان بھی لیا جائے پھر بھی عدت کی مدت پوری ہوتی ہے۔