98
سوات: استاد کے مبینہ تشدد کا شکار 14 سالہ طالبعلم جان سے گیا
سوات: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ طالبعلم جاں بحق، دو اساتذہ گرفتار پاکستان کے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس کا کہنا ہے کہ خوازہ خیلہ کے علاقے میں ایک 14 سالہ طالبعلم استاد کے مبینہ تشدد کے باعث جان کی بازی ہار گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے…
سوات: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ طالبعلم جاں بحق، دو اساتذہ گرفتار
پاکستان کے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس کا کہنا ہے کہ خوازہ خیلہ کے علاقے میں ایک 14 سالہ طالبعلم استاد کے مبینہ تشدد کے باعث جان کی بازی ہار گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی مدرسے میں زیرِ تعلیم تھا۔ واقعے کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور مدرسے سے تعلق رکھنے والے دو اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش جاری ہے اور واقعے کے حقائق جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ ذمے داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
خیبر پختونخوا میں اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں، جہاں تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا کے نتیجے میں بچے زخمی یا جاں بحق ہوئے۔ انسانی حقوق کے کارکنان اور والدین کی تنظیمیں بارہا اس رجحان کے خاتمے اور سخت قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کر چکی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے کے دیگر عملے اور طلبہ کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تصویر سامنے آ سکے۔