98
ڈینگی وائرس سے سندھ میں رواں سال پہلی موت کی تصدیق
سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے مطابق 24 سالہ مریض دو روز سے وینٹی لیٹر پر تھا اور جانبر نہ ہو سکا۔ اسپتال حکام کے مطابق مریض کے پلیٹیلیٹس کی تعداد خطرناک حد تک…
سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ
سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے مطابق 24 سالہ مریض دو روز سے وینٹی لیٹر پر تھا اور جانبر نہ ہو سکا۔
اسپتال حکام کے مطابق مریض کے پلیٹیلیٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو کر صرف 32 ہزار رہ گئی تھی، جو کہ معمول سے کہیں کم ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ایک صحت مند انسان میں پلیٹیلیٹس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ کے درمیان ہوتی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔